بن خرشہ بن ربیعہ ثقفی بلحارث بن کعب ان کے حلیف تھے یہ ان لوگوں میں شامل تھے جو عبد یا لیل کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے امام
بخاری نے ان کو صحابہ میں شمار کیا ہے۔
عبد العزیز قاسم بن عامر بن نمیر بن خرشہ نے اپنے والد سے انہوں نے ان کے دادا سے جو بنو ثقیف کے وفد میں شامل تھے روایت کی کہ ہم نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ
وسلم سے حجفہ کے مقام پر ملاقات کی لوگ ہمارے آنے سے خوش ہوئے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ہمارے خیر مقدم کا حکم دیا۔
تینوں نے اس کا ذکر کیا ہے۔