بن عامر الخمیری: جریر بن حازم کہتے ہیں کہ انہوں نے جنابِ ایوب رضی اللہ عنہ کی محفل میں ایک بدو کو صوف کا جبہ پہنے دیکھا وہ کہتے ہیں مجھ سے میرے مولی قرہ بن
دعموص بن ربیعہ بن عوف بن معاویہ نے بیان کیا، کہ وہ مدینے میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کے لیے آئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے آس پاس اتنا ہجوم
تھا کہ انہیں قریب آنے کا موقعہ نہ مل سکا انہوں نے وہیں سے عرض کیا۔ یا رسول اللہ! اس غلام کے لیے مغفرت کی دعا فرمایئے آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ تجھے معاف
فرمائے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ضحاک بن قیس کو ہمارا عامل مقرر فرمایا ابو موسےٰ نے اس کا ذکر کیا ہے لیکن ان کی روایت میں نمیر بن عامر کا ذکر نہیں اور
حدیث کا راوی قرہ ہے ابن اثیر لکھتے ہیں اس میں کچھ مواد ایسا ہے جسے میں نہیں سمجھ پایا۔