بن عریب: ابو بکر بن علی نے انہیں صحابہ میں شمار کیا ہے اور بو اسحاق کی حدیث جس میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گرمیوں میں روزے کا ذکر کیا ہے اس کے راوی
نمیر ہی ہیں اور یہ وہ حدیث ہے جو نمیر نے عامر بن مسعود سے روایت کی ہے ہم اس کا ذکر عامر بن مسعود حجمی کے ترجمے میں کر آئے ہیں ابن ماکولا نے عریب کے ترجمے
میں بیان کیا ہے اور انہوں نے لکھا ہے کہ یہ حدیث عامر بن مسعود حجمی نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی۔ ابو موسیٰ نے اس کا ذکر کیا ہے۔