بن ابو نمیر(ان کا نام مالک خزاعی تھا) ایک روایت میں ازدی آیا ہے ابو مالک نے بصرے میں سکونت اختیار کرلی تھی انہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب
ہوئی۔ ان سے ان کے بیٹے مالک نے روایت کی۔
ابو منصور بن مکارم نے باسنادہ معافی بن عمران ان سے انہوں نے عصام بن قدامہ سے انہوں نے مالک بن نمیر خزاعی سے روایت کی کہ انہوں نے حضور اکرم کو بحالتِ قعدہ
دیکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دایاں ہاتھ دائیں ران پر رکھا ہوا تھا۔ تینوں نے اس کا ذکر کیا ہے۔