ان کا نسب نہیں بیان کیاگیا۔ان کاتذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے اورکہاہے کہ یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئےتھےاورآپ سےکچھ مسائل پوچھے تھےان سے ابن عباس نے روایت کی ہے بعض لوگ کہتےہیں کہ یہ ہلالی ہیں۔ہمیں ابوالبرکات یعنی حسن بن محمدبن ہبتہ اللہ دمشقی نے خبردی وہ کہتےتھے ہمیں ابوالعشائر محمد ابن خلیل بن فارس قیسی نے خبردی وہ کہتےتھے ہمیں ابوالقاسم علی بن محمد بن علی بن ابی العلأ مصیصی نے خبردی وہ کہتےتھےہمیں ابومحمدیعنی عبدالرحمن بن عثمان بن قاسم نے خبردی وہ کہتےتھے ہم سے ہمارے والد نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے خلیل بن مرہ نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے محمد بن فصل نے عطأ بن ابی رباح سے انھوں نے حضرت ابن عباس سےروایت کرکے بیان کیاوہ کہتےتھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور میں آپ کے ماموں کے خاندان کے ایک شخص قبیصہ نامی آئےاورانھوں نے آپ کو سلام کیاآپ نے سلام کا جواب دیااورفرمایامرحبااورفرمایاکہ اے قبیصہ تم اب آئےجب تمھاراسن زیادہ ہوگیاہڈیاں تمھاری پتلی ہوگئیں اورموت تمھارے قریب آگئی انھوں نے عرض کیاکہ یارسول اللہ اب میں آپ کے حضور میں حاضرہوامگرحاضرہونے کی قوت مجھ میں نہ تھی مراسن بہت زیادہ ہوگیاہے اورہڈیا ں میری پتلی ہوگئی ہیں موت کاوقت قریب ہے اورمحتاج ہوں اورلوگوں کی نظرمیں ذلیل ہوں آپ کے پاس آیاہوں کہ آپ مجھے کچھ تعلیم فرمائیں جس سے اللہ دنیااورآخرت میں مجھے نفع دےاور بہت باتیں نہ بتائیے گاکیونکہ میں بوڑھاہوں نسیان کازیادہ غلبہ ہے۔رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایااے قبیصہ کیاکہاپھرتوکہوچنانچہ انھوں نے پھراپنی گفتگوکااعادہ کیاحضرت نےفرمایاقسم اس کی جس نے مجھے حق کے ساتھ بھیجاہے کہ بیان تمھار ےگردجس قدر درخت اورپتھرہیں سب تمھای گفتگو سے رونے لگے بعداس کے آپ نے فرمایاکہ صبح کوبعد نمازفجر کے تم یہ دعاچارمرتبہ پڑھ لیاکروسبحان اللہ العطیم وبحمدہ لاحول ولاقوۃ الاباللہاس دعاکی برکت سے اللہ تمھیں چارچیزیں دنیا میں دے گااورچارآخرت میں دنیاکی چارچیزیں یہ ہیں کہ تم جنوں سے اورجذام سے اوربرص سے اورفالج سے محفوظ رہوگےاورآخرت کے لیے یہ دعاپڑھ لیاکرواللہم عبدنی من عندک وافض علی من فضلک وانشرعلی من رحمتک وانزل علی من برکاتکاس حدیث کونافع بن عبداللہ یعنی ابوہرمز نےعطاسے انھوں نے ابن عباس سے روایت کیاہے کہ وہ کہتےتھے قبیصہ بن مخارق رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے معلوم ہوتا ہے کہ یہ قبیصہ اورقبیصہ بن مخارق اورقبیصہ بجلی تینوں ایک ہیں واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )