۔انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نمازکسوف کی بابت روایت کی ہے ہشام دستوائی نے قتادہ سےانھوں نے ابوقلابہ سے انھوں نے ابوقبیصہ سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےرسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کےزمانہ میں ایک مرتبہ آفتاب میں گرہن پڑاتوآپ نے دورکعت نمازپڑھی اورفرمایا کہ یہ نشانیاں خداکی طرف سے خوف دلانے کے لیے ہیں جب تم ایسادیکھوتوجونمازعنقریب پڑھ چکے ہو ویسی ہی نمازپڑھو۔اس حدیث کوہشام نے اسی طرح روایت کیاہے اورانیس نے اورعباد بن منصور نےایوب سے انھوں نے ابوقلابہ سے انھوں نےہلالی بن عامرسےانھوں نےقبیصہ بن مخارق سے روایت کیاہے۔اورہندبن عمرونےاس حدیث کوقبیصہ ہلالی سے روایت کیاہے۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔ابن مندہ نے کہاہےکہ ہشام کی حدیث غلط ہےاورابونعیم نے کہاہے کہ بعض متاخرین نے ان کا ذکرکیاہے میرے نزدیک ان کا نام قبیصہ بن مخارق ہلالی ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )