بن معاویہ بن سفیان بن منقذ بن وہب بن عمیربن نصربن قعین اسدی۔ان کانسب ابونعیم نے لکھاہے۔ان کے صحابی ہونے میں اختلاف ہے۔ان کے بعض لڑکوں نے کہاہے کہ یہ صحابی ہیں۔ابوحاتم نے کہاہےکہ ان کاصحابی ہوناصحیح نہیں ہے۔ان سے ان کے بیٹےیزید بن قبیصہ نے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےمیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھاہواتھاایک عورت آپ کے پاس آئی اوراس نے کہاکہ یارسول اللہ آپ میرےلیے اللہ سے دعاکیجیےمیراکوئی لڑکازندہ نہیں رہتا آپ نے پوچھاکہ تمھارے کتنے لڑکے مرچکے ہیں اس نے کہاتین آپ نے فرمایاکہ تونے آگ کی حفاظت کے لیے مضبوط کٹھرابنالیا۔اس حدیث کو نصیر بن عمیربن یزید بن قبیصہ بن برمہ اسدی نے اپنے والدعمرسےانھوں نے اپنے والد یزیدسےانھوں نے ان کے داداقبیصہ سے روایت کی ہے۔نیز قبیصہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایاکہ جولوگ دنیامیں اہل خیرہیں وہ آخرت میں بھی اہل خیرہوں گےبیان کیاگیاہے کہ ان کی حدیث مرسل ہے کیونکہ یہ ابن مسعود اورمغیرہ بن شعبہ سے روایت کرتے ہیں۔ان کاتذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )