بن معاویہ۔بنی نفیل بن عمروبن کلاب سے ہیں عامری کلابی ہیں۔کنیت ان کی ابوعبداللہ تھی۔قدیم الاسلام ہیں مکہ میں رہتھے تھے انھوں نے ہجرت نہیں کی حجتہ الوداع میں شریک تھےاوربعدمیں بمقام بدوجوبلادنجد سے ہے مقیم تھے۔ہمیں کئی راویوں نے اپنی سند کے ساتھ ابوعیسیٰ تک خبردی وہ کہتےتھےہم سے احمد بن منیع نے بیان کیاوہ کہتےتھےہم سے مروان بن معاویہ نے ایمن بن بابل سے انھوں نے قدامہ بن عبداللہ سے روایت کرکے خبردی وہ کہتےتھے میں نے رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کو اونٹنی پررمی جمار کرتے ہوئے دیکھانہ حضرت نے کسی کو مارا نہ جھڑکانہ یہ کہاکہ ہٹ جاؤعراب بن ابراہیم ثقفی نے حمید بن کلاب سے انھوں نے قدامہ کلابی سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےمیں نےرسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کوشب عرفہ میں دیکھاکہ آپ حبرہ(نامی مقام)کابناہوالباس پہنے تھے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )