جمحی۔عبدالملک کے والد ہیں۔ابومسعود نے ان کاتذکرہ لکھاہےاورانھوں نے اپنی سند کے ساتھ عبداللہ ابن رجأ نے عبدالملک بن قدامہ سے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہانبی صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے سال منبرپر رونق افروزہوئے اوراللہ کی حمد وثناکے بعد فرمایاکہ اے لوگواللہ نے تم سے جاہلیت کی رسمیں اورنسبی تفاخرکی عادتیں دورکردی ہیں الخ۔ہمیں یعیش بن صدقہ بن علی فقیہ نے اپنی سند کے ساتھ ابوعبدالرحمن یعنی احمد بن شعیب سے روایت کرکے خبردی وہ کہتےتھے ہم سے انس بن سیرین نے بیان کیاوہ کہتےتھےمجھ سے عبدالملک بن قدامہ بن ملحان نے اپنے والد سے روایت کرکے بیان کیاوہ کہتےتھےرسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم ہم کو شب ماہ کی تین راتوں یعنی تیرہویں چودھویں پندرھویں کے روزہ کاحکم دیاکرتے تھے۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے اور بیان کیاہےکہ یہ جمحی ہیں اورانھوں نے ابن مندہ پراستدراک کیاحالانکہ ابن مندہ نے قتادہ بن ملحان کے نام میں ان کا تذکرہ لکھاہے اوران کو قیسی قراردیاہے۔واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )