نے ان کا تذکرہ علیٰحدہ کرکے بیان کیاہے اورانھوں نے عزرب بن ابراہیم ثقفی سے انھوں نے حمید ابن کلاب سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےمجھ سے میرے چچاقدامہ نے بیان کیاوہ کہتےتھے میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھاآپ جرہ کا حلہ پہنے ہوئے تھے۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے مختصرلکھاہے۔
میں کہتا ہوں کہ یہ قدامہ کے بیٹے ہیں عبداللہ ثقفی کلابی کے اورابن مندہ نے بھی ان کا تذکرہ لکھا ہے اوراسی حدیث کواس طرح روایت کیاہے کہ حمید بن کلاب نے کہامجھ سے میرے چچاقدامہ بن عبداللہ بن عمارنے بیان کیا۔پس نمعلوم کیا وجہ ہوئی کہ حافظ ابوموسیٰ کو باوجودعلم اورضبط اوراتقان کے یہ بات معلوم نہ ہوئی۔ابن شاہین نے صرف اس قدرکیاہے کہ ان کانسب نہیں بیان کیامگریہ اور کوئی نہیں ہوسکتے واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )