یا ابن ابی مطرف مگرپہلاہی قول زیادہ مشہورہے۔یہ غفاری ہیں حجاز میں رہتےتھے مقام طلوع میں جو عرج اورسقیاکے درمیان میں ہے ان کی سکونت تھی۔ہمیں ابویاسریعنی عبدالوہاب بن ہبت اللہ نے اپنی سند کے ساتھ عبداللہ بن احمد سے نقل کرکے خبردی وہ کہتےتھےہم سے یعقوب نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے عبدالعزیزبن مطلب مخزومی نے اپنے بھائی حکم بن مطلب سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے قہیدسے روایت کرکے بیان کیاکہ وہ کہتےتھے ایک شخص نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھاکہ اگرکوئی شخص میرے اوپرظلم کرےتومیں کیاکروں تو حضرت نے اسے حکم دیاکہ تین مرتبہ اس کو منع کروانھوں نے کہااگروہ نہ مانے توحضرت نے ان کو لڑنے کی اجازت دی انھوں نے پوچھاکہ اس لڑائی میں ہماری کیاحالت ہوگی حضرت نےفرمایااگر وہ تمھیں قتل کردے گاتوتم جنت میں جاؤگےاوراگرتم اس کو قتل کردوگے تووہ دوزخ میں قہید نے حضرت ابوہریرہ سے روایت کی ہے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )