کنیت ان کی ابوغنیم تھی۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کوانھوں نے دیکھاتھا۔بصرہ میں رہتےتھے۔شعبہ نے عاصم احول سے انھوں نے غنیم بن قیس اسدی سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےمیں نے اپنے والد سے چند کلمات سنے تھےجوانھوں نے رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کے مرثیے میں کہےتھے
۱؎ الالی ویل علی محمد قد کنت حیاتہ بمقعد
ابیت لیلی آمنا الی الفد
ان کاتذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
۱؎ترجمہ۔میری خرابی ہو محمد(صلی اللہ علیہ وسلم کے غم میں۔ان کی زندگی میں آرام سے بیٹھاہواتھا۔ شام سے صبح تک چین سے سوتاتھا۱۲۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )