کنیت ان کی ابومحمد تھی۔طبرانی نے ان کاتذکرہ لکھاہے اورکہاہے کہ ہمیں ابوموسیٰ نے اجازۃً خبر دی وہ کہتےتھےہمیں ابوطالب یعنی احمد بن عباس نے خبردی وہ کہتےتھےہمیں ابوبکربن زیدہ نے خبردی نیزابوموسیٰ کہتےتھےہمیں ابوعلی نے خبردی وہ کہتےتھے ہمیں ابونعیم نے خبردی وہ کہتےتھے ہم سے سلیمان بن احمد نے بیان کیاوہ کہتےتھےمحمد بن خالد راسبی نے بیان کیاوہ کہتےتھےہم سے ابومیسرہ نہاوندی نے بیان کیاوہ کہتےتھےہم سے عبدالمجیدبن عبدالعزیزبن ابی داؤد نے ابن جریح سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے عثمان بن محمد بن قیس سے روایت کرکے بیان کیاکہ وہ کہتےتھے میرے والد نے میرے ہاتھ میں ایک کوڑا دیکھاجس میں رسی نہ تھی تو انھوں نے کہاکہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سےفرمایاتھاکہ اپنے کوڑے کی رسی درست کرکہ اللہ تعالیٰ جمیل ہے اور جمال کو دوست رکھتاہے۔ان کا تذکرہ ابونعیم اورابوموسیٰ نے اورکہا ہے کہ ابوموسیٰ نے اسی طرح لکھاہےمگراس روایت سے کچھ معلوم نہیں ہوتا کہ قیس صحابی ہیں مگرشاید عثمان نے اپنے والد کے والد کی نسبت ایساکہاہوواللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )