بن عدی بن جشم بن مجدعہ بن حارثہ انصاری۔برأ بن عازب کے چچاہیں۔واقدی کا بیان ہے کہ یہ قیس ابن محرث ہیں اورانھوں نے بیان کیاہے کہ یہ پہلے شخص ہیں جو مسلمانوں میں سے غزوۂ احد میں ہزیمت کے بعدایک گروہ انصارکے شہید ہوئے ان لوگوں کو مشرکوں نے گھیرلیاتھا ایک بھی ان میں سے نہ بچ سکا یہ قیس کافروں س لڑے اوران میں سے کئی آدمیوں کامارایہ تلوار سے لڑرہے تھے اورکافروں نے اپنے نیزوں پران کولیاان کے جسم پر چودہ زخم نیزوں کے تھےجن میں سے دس جوف تک پہنچ گئے تھے۔ابن سعد نے کہاہے کہ عبداللہ بن محمد ابن عمارہ نے بیان کیاہے کہ یہ واقعہ قیس بن حارث بن عدی کا نہیں سمجھتابلکہ واقدی نے اس واقعہ کو قیس بن محرث کے نام میں بیان کیاہےاورشاید قیس بن محرث کوئی اورصحابی ہیں۔قیس بن حارث توجنگ یمامہ میں شہید ہوئےتھے۔ان کاتذکرہ ابوعمرنے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )