ابن عمرو اوربعض لوگ انھیں قیس بن قہدکہتےہیں اوربعض لوگ قیس بن سہل ۔یحییٰ بن سعید انصاری کے داداہیں پس بعض لوگ ان کا نسب یوں بیان کرتے ہیں قیس بن عمروبن قہدبن ثعلبہ۔ اوربعض لوگ یوں بیان کرتےہیں قیس بن عمروبن سہیل بن ثعلبہ بن حارث بن زید بن ثعلبہ بن عبید بن غنم بن مالک بن نجار۔ان کے نسب میں اختلاف ہے ان سے ان کے بیٹےسعید نے اورعطأ بن رباح نے اورمحمد بن ابراہیم نے روایت کی ہے ۔ہمیں ابویاسر نے اپنی سند کے سات عبداللہ بن احمد سے روایت کرکے خبردی وہ کہتےتھے مجھ سے میرے والد نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے عبداللہ ابن نمیر نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے سعد بن سعید نے بیان کیاکہ محمد بن ابراہیم نے قیس بن عمرو سے روایت کرکے ان کو خبردی وہ کہتےتھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو نمازفجر کے بعد دورکعت نماز پڑھتے ہوئے دیکھاتوپوچھاکہ کیاصبح کی نمازتونے دومرتبہ پڑھی اس نے عرض کیاکہ آج سنت فجر میں نے نہ پڑھی تھی اس کو اب پڑھ لیاپس نبی صلی اللہ علیہ وسلم چپ ہورہے اس حدیث کو لیث بن یحییٰ بن سعید سےانھوں نے اپنے والدسے انھوں نے ان کے داداسے روایت کیاہے ان کاتذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)