۔انصاری۔ان کا نسب ان کے بھائی رفاعہ کے نام میں بیان ہوچکاہے۔غزوۂ بدرمیں شہید ہوئےتھے ان کے اوران کے ساتھیوں کے حق میں یہ آیت نازل ہوئی تھی ولاتقولو لمن یقتل فی سبیل اللہ امواتالخ اس غزوہ میں مہاجرین کے چھ آدمی شہید ہوئے تھے۱)عبیدہ بن حارث۲)عمیربن ابی وقاص ۳) ذوالشمالین بن عمرو۴)عاقل بن بکیر۵) مہجع غلام عمربن خطاب رضی اللہ عنہ صفوان اورانصارکے آٹھ آدمی شہید ہوئے تھے۱) سعد بن خثیمہ ۲)قیس بن عبدالمنذر۳)زیدبن حارث۴)تمیم بن حمام ۵)رافع بن معلی ۶)حارثہ بن سراقہ ۷)معوذ بن عفرأ ۸)عوف بن عفرأ ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے اورابونعیم نے کہاہے کہ ان کے نام میں کچھ غلطی ہوگئی ہے صحیح نام ان کا مبشربن عبدالمنذر ہے بنی عمروبن عوف سے ہیں اس میں کسی کا اختلا ف نہیں اورتیمیم بن حمام کے نام میں بھی غلطی ہوگئی ہے صحیح نام ان کا عمیر بن حمام ہے یہی اہل سیرکاقو ل ہے اوریہی صحیح ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )