ابن عبداللہ۔ان کا نسب نہیں بیان کیاگیا۔ان کا تذکرہ یحییٰ بن یونس نے بحوالہ حدیث ابن لہیعہ لکھاہے جس کو انھوں نے ابن ہبیرہ سے انھوں نے قیس سے روایت کیاہے کہ غزوۂ احزاب میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازعصر فوت ہوگئی تھی جعفر نے کہاہے کہ یہ حدیث مرسل ہے اور قیس کو ہم صحابی نہیں سمجھتےان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)