اسدی۔قبیلۂ بنی اسد بن خزیمہ سے ہیں کنیت ان کی ابوآمنہ ہے یہ آمنہ وہی ہیں جو حضرت ام حبیبہ کے ساتھ تھیں۔قیس نے حبش کی طرف اپنی بی بی برکہ بنت یسارکنیزابوسفیان کے ساتھ ہجرت کی تھی موسیٰ بن عقبہ نے کہاہے کہ یہ عبیداللہ بن حجش اورام حبیبہ کے رضاعی باپ تھے۔ان کاتذکرہ ابوموسیٰ اورابونعیم نے مختصر لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )