بن عمیر بن وہب غفاری۔بعض لوگ انھیں جہنی کہتے ہیں۔کوفہ میں رہتے تھے اور وہیں وفات پائی ان سے صرف ایک حدیث مروی ہے ہمیں خطیب عبداللہ بن احمد نے اپنی سند کے ساتھ ابوداؤد طیالسی سے نقل کرکے خبردی وہ کہتےتھے ہم سے شعبہ بن اعمش سے روایت کرکے بیان کیاوہ کہتےتھےمیں نے ابووائل کو قیس بن ابی غزرہ سے روایت کرتےہوئے سناکہ وہ کہتےتھے ایک روزبازارمیں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے ہم بازارمیں خریدو فروخت کررہے تھے ہم لوگ اپنے کودلال کہتےتھے حضرت نے ہمارانام اس سے بھی بہتررکھاجو ہم نے خد اپنے لیے تجویز کیاتھافرمایاکہ اے گروہ تجار تمھاری اس بیع میں قسم کی آمیزش بہت ہوتی ہے لہذا اس کو صدقہ کے ساتھ مخلوط کردو(یعنی نفع میں سے کچھ صدقہ دے دیاکرو)ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )