۔کنیت ان کی ابوکاہل تھی۔۱حمسی ہیں ۔اپنی کنیت ہی سے زیادہ مشہورہیں ان کے نام میں اختلاف ہے بعض نے عبداللہ بن مالک کہاہے یہ بخاری کاقول ہے مگرقیس زیادہ مشہورہے ہم ان کا حال کنیت کے باب میں یہاں سے زیادہ انشأ اللہ تعالیٰ لکھیں گے۔ان سے اسماعیل بن خالد نے روایت کی ہےانھوں نے کہاکہ یہ اپنے قبیلے کے امام تھے۔ہمیں ابن ابی حبہ نے اپنی سند کے ساتھ عبداللہ بن احمد سے نقل کرکے خبردی وہ کہتےتھے مجھ سے میرے والد نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے محمد بن عبیدنے بیان کیاوہ کہتےتھےہم سے اسماعیل بن ابی خالد نے قیس بن عائذ سے روایت کرکے بیان کیاوہ کہتےتھےمیں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھاکہ آپ ایک اونٹنی پرسوار خطبہ پڑھ رہے تھےاورایک حبشی (غلام یہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ ہوں گے)اس اونٹنی کی نکیل پکڑے ہوئےتھے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )