بن خلیفہ بن ثعلبہ۔ابوحاتم بستی نے کہاہے کہ ان کی کنیت ابوجبیرہ تھی۔انصاری ہیں جعفر نے کہاہے کہ حافظ احمد کابیان ہے کہ یہ ثابت بن ضحاک اشہلی کے بھائی ہیں اوربعض لوگوں نے ان کوکلابی بیان کیاہے بعض لوگ ان کو صحابی کہتے ہیں۔ابوجبیرہ کہتےتھے کہ یہ آیت ہمیں لوگوں کے حق میں نازل ہوئی تھیولاتنابزوابالالقاب۔ان کی حدیث میں بہت اضطراب ہے۔ ان کاتذکرہ انشأ اللہ تعالی کنیت کے باب میں آئے گا۔ابن کلبی نے کہاہے کہ ابوجبیرہ کا نام قیس تھا۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )