کے داداہیں۔ابوموسیٰ نے کہاہے کہ ان کاتذکرہ بعض حفاظ حدیث نے شیخ سعید بن ابی الرجأ سے روایت کیاہے۔اورابوہشام رفاعی سے روایت ہے وہ حفص سے وہ اشعث سے وہ ابوہریرہ وہ ان کے داداقیس سے راوی ہیں کہ وہ کہتےتھے میں سحری کھاکرمسجد نبوی میں گیااورحجرہ شریفہ سے تکیہ لگاکربیٹھ گیاپھرمجھے کھانسی آئی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےپوچھاکہ کیاابویحییٰ ہیں میں نے عرض کیاکہ آج میراارادہ روزہ رکھنے کاہےفرمایامیں بھی روزہ کاارادہ رکھتاہوں (ابھی وقت سحری کھانے کاہے)ہمارے مؤذن آج فجرسے پہلے اذان دے دی ہے شاید اس کی آنکھ میں کچھ فرق آگیا ہے۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے اورانھوں نے ایساہی بیان کیاہے مگرصحیح یہ ہے کہ ابوہریرہ کے داداشیبان تھے نہ قیس۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )