۔کلابی۔صحابی ہیں یمن کے رہنے والے ۔ان کی حدیث عبداللہ بن حکیم کنانی سے مروی ہے۔محمد بن عبدالحکیم نے سعید بن بشیرقریشی مصری سے جو یمن کے ایک شخص تھےانھوں نے قیس بن کلاب کلابی سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کوکعبۂ مکرمہ کی چھت پر یہ اعلان کرتے ہوئےسناکہ بے شک اللہ نے تمھارے خون اورتمھارے مال اور تمھاری اولاد ہمیشہ کے لیے اس طرح حرام۱؎ کیےہیں جیسے آج کے دن اس مہینہ میں اورجیسے یہ مہینہ اس سال میں یااللہ میں نے تیراحکم پہنچادیا۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
۱؎یعنی باہم خونریزی نہ کرناکسی مسلمان کامال نہ کھانا؟اپنی اولاد کو قتل نہ کرنا۱۲۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )