۔شاعر۔کلب بن عوف بن کعب بن عامربن لیث بن بکربن عبدمناہ بن کنانہ کی اولاد سے ہیں۔یہ ہشام بن کلبی کاقول ہےاورابوموسیٰ نے ان کو قیس بن مسحل یعمری لکھاہےاورکہا ہے کہ یعمری منسوب ہے یعمرشداخ بن عوف کنانی لیثی کی طرف۔یہ بھائی ہیں کلب بن عوف کے اوراکثر بھائی کی طرف اگروہ مشہورہونسبت کردی جاتی ہے غزوہ ٔجذام میں جو بمقام حسمی ہو اتھا زید بن حارثہ کے ساتھ تھےاورغزوۂ موتہ میں بھی شریک تھےاوراس دن انھوں نے ایک شعر بھی کہاتھاجس کو ابن اسحاق نے مغازی میں نقل کیاہےاورانھوں نے مثل ابن کلبی کے ان کا نام قیس بن مسحربیان کیاہے۔ابوموسیٰ نے ان کاتذکرہ لکھاہےاورابوعمرنے ان کو قیس بن مسحر لکھاہے اور بیان کیاہے کہ زید بن حارثہ کے ساتھ ام قرفہ کے جہاد میں شریک تھےاورام قرفہ کوانھیں نے قتل کیاتھامگرابوموسیٰ نے ان کو قیس بن مسحل لکھاہے۔ابن ماکولا نے بھی ابوعمرکے موافق لکھاہے جیسا کہ ہم نے بیان کیااورابن اسحاق اورابن کلبی نے ایساہی لکھاہےاورابوموسیٰ نے جولکھاہےکہ مقام حسمی میں غزوۂ جذام میں یہ شریک تھے یہ غلط ہے صحیح یہی ہے کہ زید کے ساتھ بنی فزارہ پر انھوں نے جہاد کیاتھااورام قرفہ کوقتل کیاتھایہ دونوں غزوہ مختلف اوقات اورمختلف مقامات میں ہوئے ہیں دونوں میں جمع ممکن نہیں واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )