عبدی وفد عبدالقیس کے ایک شخص یہ بھی ہیں۔ان سے ابوالقموص نے روایت کی ہے کہ یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں حاضرہوئے تھے ہمیں عبدالوہاب بن علی امین نے اپنی سند کے ساتھ ابوداؤد تک خبردی وہ کہتےتھے ہم سے وہب بن بقیہ نے خالد بن عوف سے انھوں نے ابوالقموص یعنی زید بن علی سے روایت کرکے بیان کیاکہ وہ کہتےتھےمجھ سے وفدعبدالقیس کے ایک شخص نے جن کا نام شاید قیس بن نعمان تھابیان کیاکہ نقیر اورمزفت اوروبااورحنتم میں نبیض نہ پیو بلکہ چمڑے کر ظرف میں پیو۔ان کا تذکرہ ابوعمرنے مختصرلکھاہےاورپہلے تذکرہ سے ان کو علیحدہ کیا ہے مگرابن مندہ اورابونعیم نے ان دونوں کو ایک کردیاہے اورکہاہےکہ ان سے ایاد بن لقیط اور ابوالقموس نے روایت کی ہے واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )