۔بنی مالک بن نجارسے ہیں۔یہ قیس کے بیٹے ہیں قہد بن ثعلبہ بن غنم بن مالک بن نجار کے۔انصاری خزرجی ہیں۔مصعب بن زبیری نےبیان کیاہے کہ یہ قیس یحییٰ بن سعید انصاری کے داداہیں اورانھوں نے کہاہےکہ قیس کا نام نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں کچھ کو پسند نہ تھا۔ ابن ابی خثیمہ نے کہاہے کہ یہ مصعب کی غلطی ہے۔یحییٰ بن سعید کے داداقیس بن عمروہیں اور قیس بن قہد کی کنیت ابومریم اورنام عبدالغفار بن قاسم ہے انصاری کوفی ہیں۔ابوعمرنے کہاہے کہ ابن ابی خثیمہ کاقول ہے کہ مصعب سے غلطی ہوگئی ہےسب لوگوں نےمصعب کے اس قول کو غلط کہاہے امیرابونصرنے کہاہے کہ قیس بن قہد صحابی ہیں ان سے قیس بن ابی حازم نے اوران کے بیٹے سلیم نے روایت کی ہے۔بدرمیں اوراس کے بعد کے غزوات میں شریک تھے۔حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی خلافت میں وفات پائی۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )