۔عبدان نے ان کوصحابہ میں ذکرکیاہے۔قتیبہ نے لیث سے انھوں نے حسن بن ثوبان سے انھوں نے قیس ابن رافع سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ان دونوں چیزوں میں کس قدر شفاہے ہرمیں اورفتنہ سے علیحدہ رہتی ہیں۔عبدان نے کہاہے کہ میں خیال کرتاہوں اس حدیث کی پوری سند نہیں بیان ہوئی صحابی کانا م چھوٹ گیاہے مگرچونکہ بعض اہل حدیث کو میں نے دیکھاکہ انھوں نے اس کو مستندحدیثوں میں داخل کیاہے اس لیے میں نے بھی ذکرکردیا۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )