بن ثابت۔انصاری۔جعفرمستغفری نے ان کا تذکرہ صحابہ میں لکھاہےعقیل نے زہری سے انھوں نے ثعلبہ بن ابی مالک قرظی سے انھوں نے قیس بن سعد ثابت انصاری سے جو رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے علمبردارتھےروایت کی ہے کہ انھوں نے حج کاارادہ کیااوراپنے سر میں ایک جانب کنگھی کرچکے تھےکہ ان کےغلام نے قربانی کے جانورکوقلاوہ پہنادیاپس یہ دیکھ کر انھوں نے سر کے دوسری جانب کنگھی نہیں کی۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔اورکہاہے کہ میں ان کو قیس بن سعد بن عبادہ سمجھتاہوں۔
میں کہتاہوں کہ یہ قیس بن سعد بن عبادہ ہیں سعد کی کنیت ابوثابت تھی میراخیال ہے کہ ان کے نسب میں بجائے ابوثابت کے ابن ثابت غلطی کاتب سے بن گیاہے۔یہی شخص ہیں جو بعض غزوات میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے علم بردارتھے۔ابن شہاب نے بیان کیاہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ انصارکاجھنڈا اٹھانے والے قیس بن سعد بن عبادہ تھے۔ہمیں مسماربن عمروغیرہ نے اپنی سند کے ساتھ محمد بن اسمعیل سے نقل کرکےخبردی وہ کہتےتھے ہم سے سعید ابن ابی مریم نے بیان کیاوہ کہتےتھےہم سے لیث نے بیان کیاوہ کہتےتھے مجھے عقیل نے ابن شہاب سے نقل کرکےخبردی وہ کہتےتھےکہ مجھے ثعلبہ بن ابی مالک قرظی نے خبردی کہ قیس بن سعد انصاری نے جو رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے علم بردارتھے حج کا ارادہ کیااورکنگھی کرنے لگےالخ اس سے معلوم ہوتاہے کہ یہ وہی شخص ہیں جن کا تذکرہ ہم نے لکھاواللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )