بن قیس بن زعورأ بن حوام بن جندب بن عامربن غنم بن عدی بن نجار کنیت ان کی ابوزید ہے۔انصاری ہیں خزرجی ہیں۔انکی کنیت ہی زیادہ مشہورہے۔غزوۂ بدرمیں شریک تھے۔ان کے نام میں اختلاف ہےبعض لوگ سعد بن عمیرکہتے ہیں اوربعض ثابت اوربعض قیس بن سکن ان کی کوئی اولاد نہ تھی۔حضرت انس بن مالک نے بیان کیاہے کہ میرے ایک چچاان لوگوں میں سے تھے جنھوں نےرسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں قرآن کو حفظ کیاتھااوریہ چار آدمی انصار کے تھے ۱)زیدبن ثابت۲)معاذ بن جبل۳)ابی بن کعب۴)ابوزید۔ابوعمرنے کہاہےکہ انس کی مراد اس حدیث میں انصار کے حافظ قرآن ہیں ورنہ مہاجرین میں تو حفاظ قرآن بہت تھےمثل حضرت علی و حضرت عثمان و حضرت ابن مسعود و حضرت عبداللہ بن عمروبن عاص و سالم مولی ابی حذیفہ۔ ان کاتذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )