ابن صرمہ۔بعض لوگ ان صرمہ بن قیس کہتےہیں اوربعض قیس بن مالک بن اوس بن صرمہ مازنی۔عبدان نے ان کاتذکرہ لکھاہے ابوموسیٰ نے لکھاہےاورانھوں نے اپنی سند کے ساتھ اسرائیل سے انھوں نے ابواسحاق سے انھوں نے برأ سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےاصحاب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی کیفیت یہ تھی کہ جب ان میں سے کوئی روزہ دارہوتااورافطارکرنے سے پہلےشب کو سوجاتا توپھروہ دوسرے دن تک کچھ نہ کھاسکتاتھاچنانچہ قیس بن صرمہ انصاری بھی روزہ دارتھے اور دن بھراپنی زمین پرکام کرتے رہےالخ ان کاتذکرہ اوپرہوچکاہے۔ابوموسیٰ نے ان کا تذکرہ مختصر لکھاہے اورابوعمرنے ان کا تذکرہ قیس بن مالک کے نام سے لکھاہے۔بعض لوگ ان کو صرمہ بن انس بھی کہتےہیں اوربعض لوگ صرمہ بن ابی انس۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )