بن عویمربن عائذ بن عمران بن مخزوم۔یہ ابوعمراورزبیر بن بکارکاقول ہے۔ابونعیم نے کہاہے کہ قیس بن سائب ابن عائذ بن عبداللہ بن عمروبن مخزوم قریشی مخزومی بقول بعض زمانہ جاہلیت میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک تھےابراہیم بن میسرہ نے مجاہد سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےمیں نے قیس بن سائب سے سناکہ وہ کہتےتھےماہ رمضان کا فدیہ لوگ یہ دیتے ہیں کہ ہرروزہ کے عوض ایک مسکین کوکھلاتے ہیں مگرمیری طرف سے تم لوگ ہر روزے کے عوض میں ایک صاع دوان کی عمراس وقت سوبرس سے زائد ہوچکی تھی اوربہت ضعیف تھے چنانچہ ایساہی کیاگیااوروہ کہتےتھے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم زمانہ جاہلیت میں میرے شریک تھے اوربعض لوگوں نے بیان کیاہے کہ سائب بن ابی سائب آپ کے شریک تھےاوربعض لوگوں نے کسی اورکا نام بتایاہے غرض اس میں اختلاف ہے جس کو ہم بیان کرچکے ہیں بعض لوگوں نے کہاہے کہ یہ مجاہد کے غلام تھے اوربعض لوگوں کاقول ہے کہ مجاہد کے غلام عبداللہ بن سائب تھے جن کا ذکراوپر ہوچکاہے اوران کی حدیث میں بہت اختلاف ہےان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )