عسکری نے ان کاتذکرہ لکھاہےاورانھوں نے اپنی سند کے ساتھ جراح بن منہال سے انھوں نے ابن عطأ ابن سلیم سے انھوں نےاپنے والد سے انھوں نے ثابت بن قیس بن شماس سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے میں مسجد میں گیانبی صلی اللہ علیہ وسلم ا س وقت نماز میں تھےجب آپ نے سلام پھیراتومیری طرف متوجہ ہوئے میں اس وقت نماز پڑھ رہا تھاجب میں نماز سے فارغ ہواتوآپ نے پوچھاکہ کیاتم نے ہمارے ساتھ نمازپڑھی تھی میں نے عرض کیاپڑھی تو تھی آپ نے فرمایاپھریہ اب کیسی نماز پڑھ رہے ہومیں نے عرض کیاکہ یہ فجر کی سنتیں ہیں میں نےنہیں پڑھی تھیں پھرآپ نے کچھ نہیں فرمایا۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے اورکہاہے کہ ابن حریج نے عطأ بن ابی رباح سے انھوں نے قیس بن سہل سے اس کو روایت کیاہے اوریہی صحیح ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )