ان کے والد عمروبن قیس بن زید بن سواد بن مالک بن غنم بن مالک بن نجار انصاری خزرجی ہیں یہ دونوں غزوۂ احد میں شریک ہوئےتھے ہمیں عبیداللہ بن احمد نے اپنی سند کے ساتھ یونس بن بکیرسے انھوں نے ابن اسحاق شہدائے احد کے ناموں میں لکھاہےکہ بنی سواد بن مالک بن غنم سے عمروبن قیس اوران کے بیٹے قیس بھی تھے۔ان کاتذکرہ عمروکے نام میں اس سے زیادہ ہوچکاہے قیس کی شرکت بدرمیں اختلاف ہے ابن کلبی نے ان کو شرکائے بدرمیں شمارکیاہے۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )