۔ان سے ان کی اولادنےروایت کی ہے کہ یہ رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کے حضور میں حاضرہوئےتھےاوراسلام لائے تھےاورآپ نے ان کاان کی قوم پر سردارمقررکیاتھااوران کے سر پر ہاتھ پھیراتھا۔انھوں نے سلمان نامی پہاڑ پر چرھ کر اپنی قوم کواسلام کی طرف بلایااوروہ سب مسلمان ہوگئے ان کے سرپرجس مقام میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ پھیراتھاوہاں کے بال سفید نہ ہوئےتھے۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )