قیس کے داداہیں۔محمد نےاپنے داداسے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک حدیث روایت کی ہے احمد بن سیارنے جعفربن مسافرسے انھوں نے محمدب بن تمیم سےاس کو روایت کیاہےیہ جعفرکاقول ہے جو مجھ سے بزوعی نے سمرقند میں بیان کیاتھا۔ان کاتذکرہ ابوموسیٰ نےاسی طرح مختصر لکھاہے۔میراغالب گمان یہ ہے کہ یہ محمد بن اشعث بن قیس کندی وہی امیر مشہورہیں جو عبدالرحمن کے والد تھے جنھوں نے حجاج سے قتال کیاتھااگریہ وہی ہیں تو ان کےدادا قیس صحابی نہیں ہیں اوراگریہ کوئی اورہیں تومیں ان کونہیں جانتا۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )