بن جدعان تیمی۔صحابی ہیں۔حضرت عمرنے ان کو مکہ کا حاکم مقررکیاتھابعداس کے معزول کردیااورنافع بن عبدالحارث کو ان کی جگہ پر مقررکیا۔سعید بن ابی ہند نے قنفذ تمیمی سے روایت کی ہے وہ کہتےتھے میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کوفرماتے ہوئے سناکہ میری قبراورمنبرکے درمیان میں ایک باغ ہے جنت کے باغوں سے ۔ابوموسیٰ نےکہاہے کہ اس حدیث کو حارث بن محمد دوجگہ روایت کیاہےایک کی سند اس طرح بیان کی ہے کہ سعیدسےمروی ہے وہ کہتےتھےمجھ سے قنفذتمیمی نے بیان کیاوہ کہتےتھےمیں نے زبیرکو نمازپڑھتے ہوئے دیکھااوردوسری کی سند اس طرح بیان کی ہے کہ مجھ سے ابن قنفذ نے بیان کیاوہ کہتےتھے کہ میں نے ابن زبیرکودیکھااورانھوں نے کہا ہے کہ یہی صحیح ہے ان کاتذکرہ ابوعمراورابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )