کنیت ان کی ابوعبداللہ تھی۔اسلمی ہیں عبدان نے ان کوصحابہ میں ذکرکیاہے۔عبیداللہ بن زحرنے یزید بن ابی منصورسے انھوں نے عبداللہ بن قتان اسلمی سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایامسلمان آدمی جب اپنی فراخی کی حالت میں صدقہ دیتاہے تواس کی خوشبومشک کی خوشبوکے تیزگھوڑے کی چال سے ایک دن کی مسافت سے محسوس ہوتی ہے۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے مختصرلکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )