ان کا نسب نہیں بیان کیاگیا۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے اورکہاہے کہ جعفرنے ان کا تذکرہ اور لوگوں سے علیحدہ کرکے لکھاہےممکن ہے کہ یہ بھی انھیں میں سے ہوں اورانھوں نے اپنی سندکے ساتھ ابن عینیہ سے انھوں نے زہران سے انھوں نے کثیربن عباس سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کرکے بیان کیاہے کہ وہ کہتےتھے حنین میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے قعقاع کوخبر لانے کے لیے بھیجاتھاچنانچہ یہ گئےتوانھوں نے عوف بن مالک سردار قبیلۂ ہوازن کودیکھاکہ اس نے اپنے ساتھ والوں کو جمع کرکےلڑائی کے لیے مستعد کیاتھایہ حدیث طویل ہے ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )