ابن ابی حدرداسلمی۔اوربعض لوگ ان کو قعقاع بن عبداللہ بن ابی حدرد اسلمی کہتےہیں۔عبداللہ بن سعیدبن ابی سعیدمقیری نے اپنے والد سے انھوں نے قعقاع بن ابی حدرداسلمی سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےرسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاجفاکشی اورمحنت کی عادت ڈالوجوتی پہنواوربرہنہ پا بھی چلوان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے اورابوعمرنے بیان کیاہے کہ قعقاع اوران کے والد دونوں صحابی ہیں اوربعض لوگوں نے قعقاع کے صحابی ہونے کوضعیف کہاہےکیونکہ ان کی حدیث بسند عبداللہ بن سعید عن ابیہ مروی ہےاوریہ ضعیف ہے واللہ اعلم۔