تمیمی۔ان سے مروی ہے کہ یہ کہتےتھے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات میں حاضرتھا۔ یہ سیف کاقول ہے۔مقام قادسیہ وغیرہ میں اہل فارس کی لڑائی میں قعقاع سے بڑے کارنمایاں ہوئے بہت بڑے شجاع اوربڑے جفاکش تھے۔حضرت علی کے ساتھ جنگ جمل اوران کی دوسری لڑائیوں میں شریک رہےان کو حضرت علی نے طلحہ وزبیرسے گفتگوکرنے کے لیے بھیجاتھاچنانچہ انھوں نے بہت عمدہ گفتگو کی چنانچہ قریب تھاکہ صلح ہوجائے اورتمام کوفہ میں سکون ہوگیاتھا یہی ہیں جن کی بابت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایاتھاکہ قعقاع کی آواز لشکر میں ہزارمرد سے بہتر ہے ۔ان کا تذکرہ ابوعمرنے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )