۔امرألقیس بن زیدمناہ بن تیمیم کے خاندان سے ہیں۔اپنے داداکے ہمراہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ہجرت کرکے آئے تھےجب یہ لوگ آپ کے پاس پہنچے اورآپ نے ابورمثہ کو اوران کے ہمراہ ان کے بیٹے قریطہ کودیکھاتوحضرت نے پوچھاکہ کیایہ تمھارالڑکاہے انھوں نے کہا ہاں آپ گواہ رہیں حضرت نے فرمایاآگاہ رہونہ اس کے کسی قصورکااثر تم تک پہنچ سکتا ہے نہ تمھارے کسی قصورکا اثر اس تک اس کےبعد آپ نے قریطہ کوبلایااوران کو اپنےزانوپر بٹھالیا اوران کو برکت کی دعادی اوران کےسرپر ہاتھ پھیرا۔یہ قریطہ لاہزبن قریطہ کے والد ہیں ان سرداروں میں سے ایک شخص ہیں جوابومسلم کے ساتھ تھےابورمشہ کااپنے بیٹے کے ساتھ آنا مشہور ہے مگرہاں اکثر روایات میں ان کے بیٹے کانام نہیں مذکورہوا۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )