۔قاضی ابواحمد بن عسال نے ان کاذکرکیاہے۔قدامہ بن عائذ بن قرط نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے داداقرط بن ربیعہ سے روایت کی ہے کہ انھوں نے رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کا ذکرکیاتومیں نے کہاکہ آپ کا حلیہ شریف مجھ سے بیان کیجیےانھوں نے کہامیں نے دیکھاکہ آپ کے دندان مبارک روشن تھے۔حضرت نے ان کوحضرموت میں کچھ زمین دی تھی۔ان کاتذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )