کنیت ان کی ابوعبدالرحمن تھی۔معاویہ کے غلام تھے۔عبدان نے ان کا تذکرہ صحابہ میں لکھاہے۔ داؤدبن حصن نے عبدالرحمن بن ثابت سے انھوں نے قاسم غلام معاویہ سے روایت کی ہے انھوں نے غزوۂ احد میں ایک کافرپرحملہ کیااورکہاکہ لے میں غلام فارسی ہوں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ تونے اپنے کوانصاری کیوں نہ کہاحالانکہ تم انصارسے ہوکیونکہ ہرقوم کاغلام اسی قوم سے شمارکیاجاتاہے۔ان کاتذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہےیہ قاسم حضرت معاویہ بن ابی سفیان کے غلام نہیں ہیں بلکہ یہ معاویہ بن مالک ہے جو انصار کی ایک شاخ ہےاورسیاق حدیث بھی اسی پردلالت کرتاہے واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )