بن عبدالعزی بن عبدشمس کنیت ان کی ابوالعاص تھی رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کے داماد حضرت زینب کے شوہرتھےان کے نام میں اختلاف ہے بعض لوگ لقیط کہتےہیں بعض قاسم نے زبیر بن بکارنے محمد بن ضحاک سے انھوں نےاپنے والد سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے ابوالعاص بن ربیع کا نام قاسم تھا۔زبیرنے کہاہے کہ یہی نام ان کاصحیح ہے۔۱۲ھ ہجری میں ان کی وفات ہوئی تھی۔ان کا تذکرہ انشأ اللہ تعالی کنیت کے باب میں آئے گا۔ان کاتذکرہ ابونعیم اورابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )