عرفطہ کے بھائی ہیں اوربعض لوگ ان کو قتادہ بن ابی اوفی کہتے ہیں محمد بن سعد نے ان کا تذکرہ صحابہ میں کیاہے اورکہاہے کہ یہ قتادہ کے بیٹے ہیں اوفی بن موالد بن عتبہ بن ملاوس بن قتادہ بن عبدشمس بن سعد بن زید مناہ بن تمیم کے تمیمی عبثمی ہیں۔والد ہیں ایاس بن قتادہ کے۔یہ معلوم نہیں کہ قتادہ نے کوئی حدیث روایت کی ہو۔ان کےبیٹے ایاس وہی ہیں جنھوں نے یزیدبن معاویہ کے مرنے کے بعدبہت سی دیتیں اپنےذمہ لے لی تھیں جبکہ قبیلہ تمیم اورازد میں بمقام بصرہ لڑائی ہوئی اورقبیلہ تمیم نے مسعود بن عمرسردارازدکوقتل کردیااس واقعہ میں انھوں نے دس دیتیں اداکی تھیں۔احنف بن قیس کے بھانجے ہین۔یہ اشعار انھیں کے ہیں
۱؎ فلواسقیتھم علا مصفے ہمأ المزن اومأ الفرات
لقالواانہ ملح اجاج ارادبہ لنااحدی الہنات
۱؎ترجمہ۔اگرمیں ان لوگوں کوشہد آب باراں یاآب فرات میں گھول کرپلاؤں تب بھی وہ کہیں گے کہ اس نےہمیں کھاراپانی پلایااس سے ہمیں تکلیف پہنچانامقودتھا۱۲۔
ان کا تذکرہ ابونعیم اورابوعمراورابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )