بن ساعدہ بن عون بن کعب بن عبدشمس بن سعد بن زیدمناہ تمیمی۔جون بن قتادہ کے والد ہیں بغوی نے ان کا تذکرہ وحدان میں کیاہےاورکہاہے کہ محمد بن سعد نے بیان کیاہے کہ یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت سے قبل وفدآنے کے مشرف ہوچکے تھےاورآپ نے ان کو تحریرموضع شبکہ کے لیے جومقام دہنأ میں ہے لکھ دی تھی اورانھوں نےکہاہے کہ میں ان کی کوئی حدیث نہیں جانتا۔ ان کاتذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )