۔کنیت ان کی ابوہشام ہے۔جرشی ہیں اوربعض لوگ رہاوی کہتےہیں۔ان سے ان کے بیٹے ہشام نے روایت کی ہےکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے میری قوم پرسرداربنایاتومیں نے حضرت سے مصافحہ کرکے رخصت چاہی اس وقت حضرت نے فرمایا کہ اللہ تقوی کوتمھارازادراہ بنائے اور تمھارے گناہ بخش دےاورجہاں تم رہوخیرکے ساتھ تم کورکھے۔ان کاتذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )