۔کنیت ان کی ابوعمیر ہے۔اوزاعی نے عبداللہ بن عمیر لیثی سے انھوں نےاپنے والد سےانھوں نے ان کے داداسے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےرسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم فرض نماز میں ہر تکبیر کے بعدہاتھ اٹھاتےتھےابن شاہین نے کہاہے کہ عبداللہ بن عبیدبن عمیرکے داداقتادہ لیثی تھے جونبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں۔ابوموسیٰ نےکہاہےکہ عبداللہ بن عبیدکے داداعمیر بن قتادہ تھے اوریہ حدیث انھیں کی معلوم ہوتی ہے۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )