یزید کے والد ہیں۔حمادبن زید نے ایوب سے انھوں نے ابوقلابہ سے انھوں نے ابوہلال مزنی سے روایت کی ہے کہ یزیدبن قتادہ نے بیان کیاکہ میرے والد رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ حنین میں شریک تھے جب ان کی وفات ہوئی تومیں ان کے ترکہ کا مالک ہواان کے ترکہ میں صرف ایک باغ تھااس کے بعد میری بہن اسلام لائیں اورانھوں نے میراث میں مجھ سےجھگڑاکیاآخر حضرت عثمان کےسامنے مقدمہ پیش ہواعبداللہ بن ارقم نے ان سے بیان کیاکہ حضرت عمر فیصلہ کر چکے ہیں کہ جو شخص اسلام لائے اوراس کی میراث تقسیم نہ ہوئی ہوتواس کو بھی حصہ ملے گا چنانچہ میری بہن بھی اس باغ میں میری شریک ہوگئیں۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھا۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )