۔کلبی۔علیمی۔بنی علیم بن ہبل بن عبداللہ بن کنانہ بن بکربن عوف بن عذرہ بن زید لات بن رفیدہ بن ثور بن کلب بن دبرہ۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئےتھےاورآپ سے اپنے لیے اوراپنی قوم کے لیے دعاکی درخواست کی تھی تاکہ پانی برسے یہ ایک بہت بڑی حدیث ہے جس کے الفاظ بہت نادرہیں اس کو ابن شہاب نے عروہ سے روایت کیاہے۔ان کی ایک دوسری روایت بھی ہے جس کو ہشام بن کلبی اپنے والد سے وہ ابراہیم ابن سعدبن ابی وقاص سے روایت کرتے ہیں کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے قطن بن حارثہ کے ہاتھ ایک تحریر قبیلہ کلیب اوران کے خلفاکوبھیجی تھی۔ان کا تذکرہ ابوعمراورابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )